Home / آرٹیکلز / تبدیلی۔۔۔!!

تبدیلی۔۔۔!!

ایک سر پھری بیوی جس نے خاوند کے ناک میں دم اور اپنے اسلوب اور معاملات سے خاوند کا جینا حرام کیا ہوا تھا

اُس نے ایک دن خاوند کو صبح سویرے نیند سے جگایا اور نہایت احترام اور محبت سے کہا:

میرے سرتاج اُٹھیئے، صبح ہو گئی ہے

اور پھر شاندار تیار کیا ہوا ناشتہ خاوند کے بستر پر ہی لے آئی

خاوند جو پہلے ہی نیند سے جاگ کر بیوی کے رویہ پر حیرت زدہ بیٹھا تھا، ناشتہ دیکھ کر چُپ نا رہ سکا اور پوچھ لیا:

آج کیا ہو گیا ہے تمہیں؟

یہ اچانک کیسی تبدیلی آ گئی ہے تم میں ؟؟

بیوی نے کہا: کل ہمسایوں کے گھر میں تبلیغ والی بیبیاں آئی ہوئی تھیں، کہہ رہی تھیں کہ جس مرد کی بیوی بد زبان اور بد اخلاق ہو گی اللہ اُس مرد کی مغفرت فرما دے گا

اور ہو سکتا ہے کہ

اُس مرد کو بیوی کی بد اخلاقی اور بد تمیزی برداشت کرنے پر جنت میں بھی داخل کر دے

خاوند نے کہا: یہاں تک تو ٹھیک ہے، آگے ؟؟

بیوی نے غراتے ہوئے کہا:

جنت جانا ہے تو اپنے عملوں سے جا،

میسنا بن کر میری وجہ سے کیوں جاتا ہے ؟

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *