اُس بادشاہ کا غلام بنو جو بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور نہایت مہربان بزرگی والا ہے
ایک بادشاہ کا غلام گھوڑے پر سوار غرور کے عالم میں چلا آرہا تھا۔ سامنے ایک بزرگ آگئے۔ انہوں نے اس مغرور غلام سے کہا :
” #یہ_اکڑ_اور_غرور_تو_قطعی_اچھا_نہیں ”
غلام نے اور زیادہ اکڑ سے کہا :
” میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں، اور وہ بادشاہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے۔ جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں، جب اسے بھوک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہوں، کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں … ”
اس پر بزرگ نے پوچھا :
” #اور_جب_تم_سے_کوئی_غلطی_ہو_جاتی_ہے_تو …؟ ”
غلام نے جوا ب دیا :
” #اس_صورت_میں_مجھے_کوڑے_لگتے_ہیں ”
اس پر بزرگ بولے :
” #تب_تم_سے_زیادہ_مجھے_اکڑنا_چاہیے ”
غلام نے حیران ہو کر پوچھا :
” #وہ_کیسے … ؟ ”
بزرگ بولے :
” میں ایسے بادشاہ کا غلام ہوں کہ جب میں بھوکا ہوتا ہوں تو وہ مجھے کھلاتا ہے، جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ مجھے شفا دیتا ہے، جب میں سوتا ہوں تو وہ ہر طرح میری حفاظت کرتا ہے، اور جب مجھ سے غلطی ہو جائے اور میں اس سے معافی مانگ لوں تو بغیر کوئی سزا دئیے اپنی رحمت و مہربانی سے مجھے بخش دیتا ہے … ”
یہ سن کر اس مغرور غلام نے کہا :
” #تب_تو_مجھے_بھی_اس_کا_غلام_بنا_دیں ”
بزرگ فوراً بولے :
” بس تو پھر اللہ کا ہو جا۔ ایسا مالک تمہیں کہیں نہیں ملے گا۔۔۔