یہ قصہ ایک سوڈانی نے سنایا
کہ وہ حج پر تھا ، *جمرات* پر کنکریاں مارنے کے بعد شدید تھکن ھو گئی اور گرمی بھی بہت تھی،
میں نے ایک ائیر کنڈیشنڈ بس نما گاڑی دیکھی جس سے بہت ٹھنڈی ھوا آ رہی تھی۔ اس کے دروازے کے ساتھ ایک فوجی کھڑا تھا، میں فوجی سے نظریں بچا کر گاڑی میں داخل ھو گیا، اندر کچھ حاجی احرام میں سوئے ھوئے تھے، میں بھی ان کے درمیان لیٹ گیا، مجھے تھکن کی وجہ سے نیند آ گئی۔۔ کوئی 2 گھنٹے بعد سخت سردی لگنے کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئ، جب میں اٹھا تو فوجی نے مجھے دیکھ لیا، اور مجھے دیکھتے ھی چیخ مار کر بھاگ گیا۔..
میں نے سوچا اس فوجی کو کیا ھوا ،باھر نکلا تو بس کی دوسری طرف لکھا تھا
*وین برائے مردہ خانہ*..
وہ عبارت دیکھ کر میں نے بھی دوڑ لگا دی۔۔۔۔۔