Home / آرٹیکلز / 50روپے والی فوٹو

50روپے والی فوٹو

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا۔ جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ 20 روپے میں آپ جیسے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں۔ 30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں- اور 50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دِکھنا چاہتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں! مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ھے۔۔۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے!! آپ جیسے بھی ھیں ، بہت اچھے ھیں ۔۔۔۔ 20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رھیں گے

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *