Home / آرٹیکلز / پراسرار موم بتی

پراسرار موم بتی

ایک رات ثانیہ اپنے کمرے میں بیٹھی کتاب پڑھ رہی تھی ۔۔۔ اچانک بجلی چلی گئی اور پورے کمرے میں اندھیرا پھیل گیا ۔۔۔ ثانیہ نے کتاب رکھ دی ۔۔۔ اور ماچس اٹھا کر موم بتی جلائی ۔۔۔۔ اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کافی ہوتی تھی لیکن ایک گھنٹے بعد بجلی واپس آ جاتی تھی ۔۔۔۔ لیکن اس رات عجیب بات یہ ہوئی بجلی واپس ہی نہیں آئی ۔۔۔ ثانیہ دو گھنٹے تک بجلی کے آنے کا انتظار کرتی رہی لیکن بجلی نہیں آئی ۔۔۔۔۔ موم بتی کی ہلکی روشنی سے کمرے میں مدھم روشنی تھی ۔۔۔ ثانیہ جب بجلی واپس آنے کا انتظار کر کر کے تھک گئی تو اس نے سونے کا فیصلہ کیا ۔۔۔۔ اور موم بتی بجھا کر بیڈ پر سونے کے لئے لیٹ گئی ۔۔۔۔۔۔۔ اور اسے تھوڑی ہی دیر میں نیند آ گئی ۔۔۔۔ وہ سردیوں کی لمبی راتیں تھیں ۔۔۔۔ اور ثانیہ کمبل اوڑھے سوئی ہوئی تھی ۔۔۔ رات کے بارہ بجے اس کی آنکھ اچانک کھلی اور وہ کمرے میں روشنی کو دیکھ کر حیران ہوئی ۔۔۔۔ اس نے سامنے دیکھا تو مزید حیران ہوئی موم بتی جل رہی تھی ۔۔۔۔ اسے اچھے سے یاد تھا اس نے سونے سے پہلے موم بتی بجھا دی تھی پھر وہ موم بتی کیسے جل گئی ۔۔۔۔ کمرے کا دروازہ بھی اندر سے بند تھا ۔۔۔۔۔ بجلی ابھی تک نہیں آئی تھی ۔۔۔۔ وہ تھوڑی گھبرا گئی لیکن ہمت کر کے کھڑی ہوئی اور موم بتی کے پاس جا کر ایک بار پھر اس موم بتی کو بجھا دیا ۔۔۔ یہ سوچ کر کہ شاید وہ اسے بجھانا بھول گئی ہوگی ۔۔۔ موم بتی بجھا کر وہ بیڈ پر آ کر لیٹ گئی ۔۔۔ اس نے دل میں کوئی خوفناک وہم نہیں پالا ۔ ۔ وہ اس واقعے کو اپنا وہم سمجھ رہی تھی اور یہ سوچ رہی تھی ضرور اس نے موم بتی بجھایا ہی نہیں ہوگا ۔۔۔۔ وہ ایک بار پھر سونے کے لئے لیٹی اور اسے نیند آ گئی ۔۔۔۔۔ پھر اس کی آنکھ رات کے دو بجے کھلی اس نے آنکھیں کھول کر کمرے کو دیکھا ۔۔۔ ہر طرف روشنی تھی ۔۔۔ اس نے کچھ گھبرا کر موم بتی کو دیکھا ۔۔۔۔ جو جل رہی تھی ۔۔۔۔ اب ثانیہ کو سچ میں گھبراہٹ ہونے لگی ۔۔۔۔ اس بار اس کا وہم نہیں تھا ۔۔۔ ضرور اس کمرے میں کچھ عجیب تھا ۔۔۔۔آخر وہ موم بتی خود بخود کیسے جل رہی تھی ۔۔۔۔ ثانیہ کو بہت ڈر لگنے لگا ۔۔۔۔ اس کے امی ابو دوسرے کمرے میں سو رہے تھے ۔۔۔۔۔ اس بار اسے یقین ہو گیا یہ موم بتی کو انوکھی طاقت جلا رہی ہے ۔۔۔ اس میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ دوبارہ اٹھ کر موم بتی کو بجھا دے ۔۔۔ وہ خوف سے کانپتے ہوئے کمبل اوڑھ کر لیٹ گئی ۔۔۔ اور ساری رات آیت الکرسی اور کلمہ پڑھتی رہی ۔۔۔۔ وہ رات بھر سو نہ سکی ۔۔۔۔ پھر صبح 5 بجے فجر کی اذان سنائی دی ۔۔۔۔ اور اذان کے شروع ہوتے ہی وہ موم بتی خود بخود بجھ گئی۔۔۔۔۔ ثانیہ اس واقعے سے ڈر گئی اس واقعے کے بعد اس نے کچھ سورتیں یاد کر لیں تھیں جو وہ وقتا فوقتا دہراتی رہتی تھی ۔۔۔ پھر دوبارہ ایسا کوئی واقعہ اس کے ساتھ پیش نہیں آیا ۔۔۔۔۔۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *