Home / آرٹیکلز / کریم و اصلی کی محبت کی انوکھی داستان

کریم و اصلی کی محبت کی انوکھی داستان

ایک مرتبہ ایک شہر میں..ایک شاہ اور ایک راھب پادری رہتے تھے.! دونوں اچھے دوست تھے۔ بدقسمتی سے ان کی اولادیں نہیں تھی. ایک مرتبہ ایک بوڑھے نے انہیں مشورہ دیا.. تم دونوں سیب کے درخت لگاؤ اگر سیب لگ گیا تو اولاد ہوگی۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ لیکن شاہ کے درخت پر پھل لگ گیا اور پادری کا درخت خالی رہا… شاہ کی بیوی نے اپنا ادھا سیب کاٹ کر پادری کی بیوی کو دیا اور کہا اگر اولاد ہوئی تو دونوں کی شادی کر دیں گے اور خدا کے کرم سے اولاد ہوگئی۔ شاہ کا بیٹا اور پادری کی بیٹی ہوئی۔ کریم اور اصلی۔ لیکن! جب وہ بڑے ہوئے تو پادری مکر گیا۔ وہ نہیں چاہتا تھا ایک مسلمان کے ساتھ شادی ہو اصلی اور کریم ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔ اصلی کا باپ افواہ اڑتا ہے اصلی مر گئی ہے. کریم کو یقین نا آیا…لیکن پادری اور اسکے گھر والے وہ شہر چھوڑ کر دوسرے شہر جا چکے تھے۔ پادری اصلی کی شادی کسی اور سے کرنا چاہتا تھا۔ کریم کو پتا لگا اصلی زندہ ہے تو وہ اپنے دوست کے ہمرا اس شہر میں پہنچا اور اس کی یاد میں دیوانہ وار گانے گاتا رہا…آخر کار اسے اصلی مل گئی اصلی اور کریم نے ایکدوسرے کو حقیقت بتائی۔ کریم نے فوراً اصلی سے شادی کرنا چاہی… اصلی کے والد کو جب پتا چلا تو وہ بڑا دکھی ہوا۔ اس نے جادوئی کپڑے تیار کروائے… اس نے ڈھونگ رچایا کہ وہ راضی ہے بس ایک شرط پر کریم اس کے دئیے ہوئے کپڑے پہن لے کریم نے شرط قبول کر لی اور شادی کی رات جب اس نے کپڑے پہنے تو۔ وہ کپڑے اس کے جسم سے چپک گئے وہ ساری رات کوشش کرتا رہا اور روتا رہا… اصلی اسے خاموش کرواتی … اس نے اسے اتارنے کے لیے بٹن کھولنے چاہیے لیکن وہ جب بھی کوشش کرتا ۔ اور زیادہ چپکتا آخر کار اس کے آنسو شعلے میں بدل گئے۔ جس نے اس کے جسم کو لپیٹ میں لیا.۔ اصلی جب بجھانے کے لیے قریب آئی تو۔ اس کے بالوں پر آگ چمٹ گئی۔ اور ایسے۔ ان دونوں کوآگ نے جلا دیا.لیکن ان کی محبت تمام عمر کے لیے ان کو ایک کر گئی۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *