Home / آرٹیکلز / شوہر کے انتقال کے بعد میرے بیٹے میری جائیداد بیچ کر باہر چلے گئے، مجھے تو اتنا بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔۔۔۔ بوڑھی ماں کی دل دہلا دینے

شوہر کے انتقال کے بعد میرے بیٹے میری جائیداد بیچ کر باہر چلے گئے، مجھے تو اتنا بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔۔۔۔ بوڑھی ماں کی دل دہلا دینے

والدین کی دعاؤں سے اس کی اولاد دنیا میں سرخرو ہوتی ہے کیونکہ انہیں سے ہم ہیں اور ان کے بغیر ہماری کوئی حیثیت نہیں۔ لیکن وہ اولاد جن کے پاس سب کچھ موجود ہو اور اس کے باوجود والدین خاص طور پر ماں کو اگر تکلیف پیش آئے تو وہ بہت بد قسمت اولاد ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک دل خراش واقعہ آج ہم آپ کو سنائیں گے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک 80 سالہ بزرگ خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین آبدیدہ ہوگئے۔ خاتون کا نام ممتاز بیگم ہے جو اپنی درد بھری داستان سناتے ہوئے بتاتی ہیں کہ 40 سال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو اولاد نے گھر اور جائیداد فروخت کرنے کے بعد ایسے منہ پھیرا کہ دوبارہ کبھی مُڑ کر بھی مجھے نہیں دیکھا۔ تین چار روز قبل مذکورہ خاتون سخت سردی میں بازار میں سوئی ہوئی پائی گئیں تو ایک شخص انہیں اپنے گھر لے آیا، جنہوں نے ان کی پوری کہانی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ ویڈیو میں 80 سالہ ادھیڑ عمر خاتون نے بتایا کہ ہم فیصل آباد میں رہائش پزیر تھے اور وہیں ہم نے اپنی کوٹھی بھی بنائی تھی۔ لیکن اُس کے بعد میرے شوہر کا اسلام آباد میں تبادلہ ہوگیا۔ اپنی اولاد سے متعلق بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کا کچھ علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ میرے ایک بیٹے کا نام توقیر، ایک کا نام توصیف اور تیسرے بیٹے کا نام نوید ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میرے سارے بیٹے شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں لیکن میں نے اپنا کوئی پوتا یا پوتی نہیں دیکھی۔ میرے شوہر کا چالیس سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے اپنے بچوں کو سنبھالا اور انہیں پڑھایا لکھایا۔ میرا ایک بیٹا انجینئیر، ایک ڈاکٹر اور ایک پروفیسر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا خالہ زاد بھائی جس کا نام صفدر ہے، وہ پی آئی اے میں کیپٹن ہے۔ ویڈیو میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ خاتون کا بارہ مرلے کا ایک تین منزلہ گھر تھا، جس کے نیچے دکانیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا ایک بیٹا کینیڈا میں ہے، ان کا داماد پوسٹ آفس میں اچھے عہدے پر تعینات ہے ، ایک مرتبہ میں ان کے داماد اور بیٹی کو زبردستی یہاں ان کے پاس لایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم کچھ کریں گے لیکن وہ پھر بھاگ گئے اور دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے۔ ان کا ایک بیٹا سعودی عرب میں بھی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میرے سارے بیٹے میری جائیداد بیچ باہر چلے گئے، مجھے تو اتنا بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ خاتون سے عمر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا اس وقت میری عمر دس سال تھی۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *