Home / آرٹیکلز / محبت پر شاہکار اقوال زریں استاد جی کہتے ہیں پتر محبت کی پہچان مقدار سے نہیں معیار سے ہوتی ہے محبت تھوڑی ملے لیکن سچی ملے زندگی سنو ر جاتی ہے

محبت پر شاہکار اقوال زریں استاد جی کہتے ہیں پتر محبت کی پہچان مقدار سے نہیں معیار سے ہوتی ہے محبت تھوڑی ملے لیکن سچی ملے زندگی سنو ر جاتی ہے

دل دکھا نے پر بھی جو شخص آپ سے شکایت تک نہ کر سکے اس شخص سے زیادہ محبت آپ کو کوئی نہیں کرسکتا۔ جب کوئی ااچھا لگتا ہے تواس کا برا بھی اچھا لگے لگتا ہے محبت اندھی نہیں بلکہ فراغ دل ہوتی ہے۔ عیب نظر آتے ہیں مگر نظرانداز کردیتی ہے۔ اگر کوئی آپ کی فکر کرتا ہے تواس کی قدر کریں کیونکہ دنیا میں تماشائی زیادہ ہیں ۔

اور سچی محبت کرنے والے کم۔ استاد جی کہتے ہیں پتر محبت کی پہچان مقدار سے نہیں معیار سے ہوتی ہے۔ محبت تھوڑی ملے مگر سچی ملے تو زندگی سنور جاتی ہے۔ نامحرم لڑکی سے نفسانی خواہشات سے پاک محبت کوئی نہیں کر سکتا یہ ایک حقیقت کوئی مانے یا نہ مانے۔ بہت دکھ کی بات ہے کہ ح رام محبتوں نے حلال رشتوں کی قدر ختم کردیتی ہے۔

ایک غیبی اصول یہ بھی ہے کہ جو تم تقسیم کرو گے اسی کی تمہارے پا س فروانی ہوگی پھر وہ دولت ہو علم ہو محبت ہو یا آسانیاں۔ محبت کبھی برابری کے اصول پر نہیں کی جاتی کامیاب محبت میں ہمیشہ ایک شخص کی انا کا خ ون شامل ہوتا ہے۔ جھک جانا ہی محبت ہے اس کا سب سے بڑا سجدہ ہے۔ ہم نف رتوں کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ محبت با نٹنے والوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ محبت توا للہ کی صفت ہے محبت کرنے والا کبھی بدکار نہیں ہوتا۔ پیار ے دوستو! محبت جھ وٹی یا سچی نہیں ہوتی لوگ جھ وٹے یا سچے ہوتے ہیں۔ محبت میں نہ ہی زیادہ کی گنجائش ہوتی ہے۔ نہ ہی کم کی جس دن تم اس کے درجے مقرر کرنے کی اور ناپ تول کرنے کی کوشش کرو گے ۔

وہ پھر تمہارے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ اور پیچھے رہ جائیں گی صرف کڑوی یادیں۔ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کی کہی ہوئی چھوٹی سی بات دل توڑ دیتی ہے۔ اور دل جوڑبھی دیتی ہے۔ محبت سائے کی طرح ہوتی ہے ۔ جب ہمیں اس کی عادت پڑجاتی ہے ۔ تب شام ہوجاتی ہے۔ رابطے ختم کردینے سے کبھی بھی محبت ختم نہیں ہوتی۔ محبت کرنے والے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنی جان سے بھی زیادہ آپ کی عزت کی حفاظت کرے گا۔ ہم لوگوں سے تب تک لڑتے ہیں ۔

جب تک ہمیں ان سے پیار کی امید ہوتی ہے۔ جب یہ امید ختم ہوجاتی ہے۔ تو ہم لڑنا بھی بند کردیتے ہیں۔ محبت یا عزت کسی کو اتنی مت دو کہ وہ آپ کی قدر کرنا بھول جائے ۔ اگرکوئی محبت کرنے والا شخص تم کو نصیحت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جاؤ کہ تم اس کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو چکے ہو۔ آج کل کی محبت صرف ایک ڈرامہ ہے جس کی آخری قسط صرف جس م ہے۔ بات محبت کی نہیں ہوتی بعض دفعہ بنا محبت کے آپ کسی کے اتنے عادی ہوجاتے ہیں کہ وہ عادت محبت سے زیادہ جان لیوا ہوتی ہے۔ جس شخص سےتمہیں محبت ہوجائے اس کی آخرت کے بارے میں سوچاکریں کہ اس کی آخرت کیسے بہتر بنائی جائے گی یہی سچی محبت ہونے کی دلیل ہے۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *