Home / آرٹیکلز / ”بازار میں عورتوں کا رش مردوں سے زیادہ دیکھو تو سمجھ جاؤ۔۔؟؟“

”بازار میں عورتوں کا رش مردوں سے زیادہ دیکھو تو سمجھ جاؤ۔۔؟؟“

اگرآپ ایک طویل سفر پر جارہے ہیں توآہستہ آہستہ چلیں۔ اس شخص سے بچوجس کے پاس کھونے کےلیے کچھ نہ ہو۔ شروع میں ایک انچ کی غلطی آخر میں ہزار میل ہوسکتی ہے۔ خدا کی چکی آہستہ چلتی ہے۔ لیکن باریک پیستی ہے۔ مردہ آدمی کو نہیں معلوم کہ اس کی قب ر کہاں ہے۔ جب آپ پیاس سے مررہے ہوں، تو اس وقت کنواں کھودنے میں بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ اونٹ جب تک پہاڑ کے نیچے نہ آئے اپنے سے اونچا کسی کو نہیں جانتا۔ عورت اور شیشہ ہمیشہ خطرے میں رہتے ہیں۔ اگر آپ خدمت نہیں کرسکتے توآپ حکمرانی بھی نہیں کرسکتے۔ جب چور کی چوری کرنے کےلیے کچھ خاص نہیں ملتا

تو وہ ریت سے بنے ہوئے خنجر کو بھی چوری کرےگا۔ پہلے اپنے رشتہ دار کیسا تھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اس کے بعد غیر سے ۔ برائی سوئی کی طرح داخل ہوتی ہے۔ اور بلوط کے درخت کی طرح پھیل جاتی ہے ۔ جب کوئی کبوتر یا مینا کوؤں سے تعلق جوڑ لیتی ہے۔ تو اس کے پنکھ تو سفید رہتے ہیں۔ لیکن اس کا دل سیاہ ہوتا جاتا ہے۔ پہلی کتاب اور پہلی اولاد کا کوئی بدل نہیں ۔ آوارہ کتوں کا غول شیروں کا شکار نہیں کرتے۔ غرور صرف اتنا ہی جاتا ہے۔ جہاں تک کوئی تھوک سکتا ہے۔ خرگوش اور ہاتھی ایک ساتھ سفر نہیں کرسکتے۔ چاہت کاکوئی موسم نہیں ہوتا۔ آسمان کا تھوکا اپنے منہ پر ہی آتا ہے۔ کاٹنے سےپہلے چیک کریں کہ روٹی ہے یا پتھر۔ دانت اکثر زبان کو کاٹتی ہے۔

پھر بھی دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ جو آپ کے ساتھ باتیں کرتا ہے وہ آپ کے بارے میں باتیں کرے گا۔ چوٹ کے بعد نصیحت م و ت کے بعد دوا کی طرح ہے۔ خاموشی مرنے والوں کی خوبی ہے جو زندہ ہے وہ بولتا ہے۔ اگرآپ خود کو غرق کرنا چاہتے ہیں تو خود کو تھوڑے پانی سے اذیت نہ دیں۔ بازار میں عورتوں کارش مردوں سے زیادہ دیکھو تو سمجھ جاؤ کہ آج پہلی تاریخ ہے۔ مکھی کو پتلے آدمی پر کوئی ترس نہیں آتا ۔ کسی اچھے گھوڑے پر آدھا سال سوار رہنا بہتر ہے۔ اپنی پوری زندگی ایک گدھے پر سوار رہنے سے ۔ خوشی اور غم ایک ہی بستر پر سوتے ہیں ۔ برے پڑوسی سے خراب فصل بہتر ہے۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *