Home / آرٹیکلز / ”اکشے کمار نے شادی کیلئے ٹوئنکل کے سامنے کونسی 2 شرائط رکھیں؟“

”اکشے کمار نے شادی کیلئے ٹوئنکل کے سامنے کونسی 2 شرائط رکھیں؟“

بولی وڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے پہلے ان سے 2 شرائط ماننے کا کہا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں 2 چیزیں کبھی نہ کرنے کا کہا تھا۔ٹوئنکل کھنہ کے مطابق ‘میرے شوہر (اکشے کمار) نے مجھے 2 باتیں کہی،

ایک تو کبھی اداکاری نہ کرنا اور دوسرا کبھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی کوشش نہ کرنا، کیونکہ میں ان دونوں میں بہت بری تھی’۔سابق بولی وڈ اداکارہ کے مطابق انہیں بھی احساس ہے کہ اداکاری ان کے لیے کوئی درست

کام نہیں تھا۔قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ان کی فلموں پر پابندی لگ جانی چاہئے ‘ میں نے کوئی ہٹ فلم نہیں دی، میں نے جو بھی فلمیں کیں، ان پر پابندی لگادینی چاہئے اور کوئی بھی انہیں دیکھ نہ سکے،

اکثر میں ایسا ظاہر کرتی ہوں کہ مجھے اپنا فلمی کیرئیر یاد نہیں اور میں اس پر خوش بھی ہوں’۔دوسری جانب ان کے شوہر نے ایک کے بعد ایک 8 ہٹ فلمیں دی ہیں اور ابھی حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ‘گولڈ’ نے بھی کامیابی حاصل کی جو کہ باکس آفس پر سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔رواں سال کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اکشے کمار کے خاندان سے کافی قریب ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل سے کافی خوفزدہ رہتے ہیں۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *