نو چیزیں بڑھا پا جلد لا تی ہیں۔ سوکر اٹھنے کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینا۔ گلاب سے بالوں کا دھونا۔ کسی نشہ آور چیز کا مستقل استعمال کر نا۔ جسم سے خ و ن کا کثرت سے نکلنا۔ اوندھے ہو کر پیٹ کے بل سو نا پہننے کے کپڑوں سے منہ پو نچھنا ۔ رنج و غم کی باتیں زیادہ سننا روزی کی تنگی اور اس کی فکر ان اعضاء کی طرف دیکھنا جن کا چھپا نا واجب کیا گیا ہے۔ گیارہ چیزیں پر یشانی پیدا کر تی ہیں کھڑے ہو کر پا ئجا مہ پہننا۔ چوکھٹ پر بیٹھنا۔
گھر میں کوڑا کرکٹ چھوڑ کر رکھنا۔ رات کو اکیلے چلنا یا رہنا۔ دانتوں سے ناخن کاٹنا۔ با ئیں ہاتھ سے کھانا کھانا۔ انڈوں کے چھلکوں پر چلنا۔ آستین یادامن سے منہ پوچھنا۔ پتھروں سے کھیلنا داہنے ہاتھ سے استنجا اور طہارت کر نا۔ چو پا یوں کے گلے کے بیچ سے گزرنا۔ بارہ چیزیں جو بدن کو خراب کر تی ہیں گردن کے مہرے سے خ و ن لینا چوہے کا جھوٹا کھانا۔ کھٹی چیزیں کھانا۔ تکیہ لگا کر کھانا کھانا۔ پاک پانی میں پیشاب کر نا۔ عصر کے بعد سونا۔ عورتوں کے بیچ سے گزرنا۔ ق ب ر وں کے کتبوں کو پڑھنا۔ بغیر بسم اللہ کہے کھانا گندی اور نا پاک جگہ میں جا نا یا رہنا اس شخص کی طرف دیکھنا جس کو سولی یا پ ھ ا ن س ی دی گئی ہو ۔ اپنے ہاتھوں کی انگلیاں توڑنا جیسی بعض لوگوں کو عادت ہو تی ہے۔ نو چیزیں جو بدن کو قوت دیتی ہیں
ایک شخص نے کسی بزرگ سے جا کر پو چھا کہ جسمانی قوت کی حفاظت کیوں کر ہو سکتی ہے؟ بزرگ نے جواب دیا کہ نو چیزیں بدن کو قوت دیتی ہیں اور ذہن کی صفائی کا سبب ہو تی ہیں ان کا ہمیشہ خیال رکھو۔ میٹھی چیزیں ہمیشہ کھانا۔ جانور کی گردن کے قریب کا گوشت کھا نا سر میں تیل لگا نا۔ ٹھنڈی روٹی کھانا۔ سرخ منقے کھانا۔ شہد کا استعمال کر نا۔ میٹھا سیب کھانا۔ کشمش کھانا خواہ تازہ وہ یا سو کھا ہوا۔ گیہوں کھانا، خواہ اس کا آٹا ہوا یا ابالا ہوا ہو۔