شوبز سے تعلق رکھنے والا افراد کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ زیادہ شہرت حاصل کرنے کے بعد وہ بیحد مغرور ہو جاتے ہیں۔ یقینا یہ بات بالکل درست ہے۔ شو بز میں قدم رکھتے ہی کچھ اداکار ایسے ہیں جنہیں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کا موقع ملا اور ان کے اندر غرور کا عنصر پیدا ہو گیا، ان اداکاروں میں سے چند کے بارے میں جانتے ہیں۔اتیکا اوڈھوایک بار اتیکا اوڈھو کو شوٹنگ کے لئے کراچی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک پسماندہ علاقے میں بلایا گیا،
جہاں آنے سے انہوں نے انکار کر
دیا۔ ان کا کہناتھا کہ ان کی شخصیت اس علاقے کی مناسبت سے نہیں ہے اور اس طرح کے علاقے میں جانا انہیں معیوب لگتا ہے۔ ان کا یہ رویہ انہیں مغرور قرار دیتا ہے۔ روبینا اشروفاتیکا اوڈھو کی طرح روبینا اشروف کو بھی ایک بار ایک پسماندہ علاقے میں شوٹنگ کے لئے بلایا گیا، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کا جواب بھی وہ تھا جو اتیکا اوڈھو نے دیا کہ ان کی شخصیت پسماندہ علاقوں میں کام کرنے کی لئے مناسب نہیں۔سمینہ پیرزادہسمینہ پیر زادہ کو ایک بات کراچی کے گرلز کالج میں بطور مہمان مدعو کیا گیا، اس وقت وہ لاہور میں مقیم تھیں، انہوں نے کالج جانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اگر کالج والے مجھے بلانا چاہتے ہیں تو
انہیں میرے سفر کے واجبات ادا کرنے ہونگے۔ سمینہ احمدایک بار شوٹنگ کے دوران سمینہ احمد کو ایک سنجیدہ کرداد ادا کرنا تھا ، اس کردار کی نوعیت کے حساب سے انہیں سادہ لباس اور بغیر میک اپ کے دکھنا ضروری تھا، اس بات پر سمینہ نے ڈرامہ چھوڑ دیا اور ساتھ ہی ڈرامہ ٹیم پر برہم بھی ہوئیں۔ عائشہ خانعائشہ خان کو ایک بار ماننگ شو میں مدعو کیا گیا جس میں ان سے ان کی بوٹوکس سرجری کے بارے میں سوال کیا گیا،
اس سوال کو سنتے ہی عائشہ بیحد غصہ ہوگئیں اور شو چھوڑ کر چلی گئیں۔فواد خانایک بار ایواڈ کی تقریب کےمیں سلطانہ صدیقی بدر خلیل کے ساتھ بیٹھ گئیں جس پر فواد خان بیحد ناراض ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ سے کہہ دیا کہ وہ صرف اسی صورت میں ایواڈ تقریب میں شامل ہو نگے جب سلطانہ صدیقی ان کے ساتھ بیٹھیں یہ بات سب کر بدر خلیل کو بیحد افسوس ہوا اور وہ تقریب چھوڑ کر چلی گئیں۔