Home / آرٹیکلز / ”اگر آپ کو بھی اکثر اپنی ٹانگ میں بے چینی محسوس ہوتی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں“

”اگر آپ کو بھی اکثر اپنی ٹانگ میں بے چینی محسوس ہوتی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں“

کبھی ایسابھی ہوتاہے کہ ہم رات کو سونے لگتے ہیں ٹانگوں میں بے چینی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے،ٹانگوں کو حرکت دینے سے یہ علامات وقتی طورپر دور ہوجاتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ لوٹ آتی ہیں۔اس بیماری کو بے چین ٹانگوںکی بیماری (RLS)کا نام دیا جاتاہے اورکسی بھی عمرکے لوگ اس بیماری میں مبتلاہوسکتے ہیں۔. یہ علامات رات کو سونے کے علاوہ پرسکون ہوکر بیٹھتے ہی بھی ظاہر ہوجاتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرایسی علامات مستقل علامات مستقل ظاہرہوں تو یہ ایک تشویشناک بات

ہے کیونکہ یہ گردوں کے فعلہونے،ذیابیطس اوراعصابی کمزوری کی جانب اشارہ ہے۔ایسی بیماری کا شکار لوگ دل کے امراض کا جلدشکارہوسکتے ہیں۔Circulationمیں شائع شدہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ RLSکی شکار خواتین میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور مدافعتی نظام کی کمزوری واقع ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیماری کا ایک وجہ آئرن کی کمی بھی ہے جبکہ

دیگر منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم کم ہونے سے بھی اس طرح کی علامات ظاہرہوسکتی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ جولوگ تیزابیت کم کرنے والی ادویات کااستعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں آئرن جذب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آئرن کی کمی ہونے لگتی ہے۔ادویات استعمال کرنےکی بجائے اپنے جسم میں تیزابیت کم کرنے کےلئے چائے،کافی اور سگریٹ چھوڑ دیں۔اس بیماری کی ایک وجہ نظام دوران خون کی خرابی بھی ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسی ورزشیں یا حرکات کی جائیں جن سے خون چلتا رہے۔اگرآپ بیٹھ کرکام کرتے ہیں تو کام کے دوران چلنے پھرنے کی عادت ڈالیں۔اسی طرح ہلکی پھلکی ورزش اورسیرکی عادت اپنائیں۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *