آج کل گرمی زروں پر ہے۔ اور ایسے موسم میں اکثر لوگوں کا پیٹ خراب رہتا ہے۔جگر ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا ہوتا ہے۔ سر میں درد رہتا ہے۔ آنکھیں بوجھل بوجھل رہتی ہیں۔ جب پیٹ خراب ہوتا ہے تو گیس بنتی ہے۔ جو دل اور دماغ کی طرف جاتی ہے۔ جس کووجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔ دل گھبرانے لگتا ہے۔ جس میں درد رہتا ہے۔ جسم میں چستی نہیں رہتی ۔ اگر آپ بھی ان تمام مسائل سے دو چار ہیں۔
آج کا یہ بہت ہی آسان اور کارآمد نسخہ استعمال کرکے ضرور دیکھیں۔ آپ نے سادہ پانی لیناہے۔ اور اس کو اس طرح پینا ہے۔ کہ آپ کا پیٹ اور جگر صیحح طریقے سے کام کرے گا۔ آپ میں توانائی بھر جائےگی۔ گیس اور ایسڈیٹی کا بھی خاتمہ ہوجائےگا۔ موٹاپا غائب ہوجائےگا۔ موٹا پیٹ اندر ہوتا چلا جائےگا۔ سر درد کا بھی خاتمہ ہوگا۔ آپ خود کو چست اور توانائی سے بھر پور محسوس کریں گے۔ آپ نے بہت ہی سادہ سا اور آسان سا نسخہ کیسے بنانا ہے؟
یہ سب کچھ آپ کو بتائیں گے۔ آپ کو یہ نسخہ بتاتےہیں۔ سب سےپہلے آپ ادرک لیں۔ اور اس کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ادرک پیٹ ، معدے اور جگر کے نظام کو درست کرتی ہے۔ جسم سے بادی اور فاسد مادوں کو اخراج کرتی ہے جسمانی درد کو ختم کرکے بڑھے ہوئے وزن کو بھی گھٹاتی ہے۔ اس کے بعد ایک لیموں لیں۔ اس کو سلائس کی طرح کاٹ لیں۔ لیموں ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ گیس کا خاتمہ کرتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرکے چربی بننےسے روکتا ہے۔
بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی یہ تیزی سے کم کرتا ہے۔ پھرآ پ نے اس میں جو اجزاء استعمال کرنا ہے۔ آپ نے چند پودینے کی ڈنڈیاں لینی ہیں۔ آپ نے صرف پتیاں نہیں لینی ہیں۔ ساتھ میں ڈنڈیاں بھی موجود ہوں۔ یہ خ ون کو صاف کرتے ہیں۔ اور جسم کو ٹھنڈ ک دیتا ہے۔ پودینہ بہت ہی زبردست اجزاء ہے ۔ پیٹ اور معدے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ منہ کی بدبوکو کم کرتا ہے۔ پھرآپ یہ کریں کہ ایک صاف گلاس لیں۔ اس میں پہلے آپ ادرک ڈال دیں۔ اد ر ک جو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دھو کر چھیل کر کیے تھے ۔
وہ اس میں ڈال دیں۔ پھر اس میں لیموں کے سلائس ڈال دیں۔ اور آخر میں آپ اس میں پودینہ ڈال دیں۔ پودینہ دھو کر استعمال کرنا ہے۔ اور پھر یہ گلاس پانی سے بھر دیں۔ تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ آپ صبح چھ سے سات بجے یہ نسخہ تیارکرلیں پھردس بجےتک اس کو پی لیں۔ بھلے آپ ناشتہ کرنے آدھا گھنٹہ بعد پی لیں۔ پوری رات کےلیے آپ نے یہ اجزاء پانی میں نہیں بھگونے ہیں۔
صرف تین سے چار گھنٹے تک بھگونے ہیں۔ اور نہ ہی شام میں سوتے وقت یہ پانی پینا ہے۔ ایک دم سے ہی پانی پینا ہے۔ تھوڑا تھوڑا کرکے پی لیں۔ اسے ڈی ٹاکس واٹر بھی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اس پانی کا ذائقہ اتنا اچھا نہ لگے۔توآپ ایک چٹکی کالا نمک بھی شامل کرسکتےہیں۔ یہ آپ کے پورے جسم کی گندگی کو باہر نکالے گا۔ آپ میں چستی بھر دےگا۔ ہفتے میں تین مرتبہ یہ نسخہ استعمال کریں۔