Home / آرٹیکلز / ”گھر میں بناؤ یہ عام سی چائے 3دن میں چربی گھٹائے بندہ سوکھ کر کانٹا ہوجائے“

”گھر میں بناؤ یہ عام سی چائے 3دن میں چربی گھٹائے بندہ سوکھ کر کانٹا ہوجائے“

بہت زیادہ وزن پریشانی کا سبب بنتا ہے ۔ یہ نہ صرف شخصیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔ پیٹ کے اطراف میں موجود اضافی چربی بہت سی بیماریوں جیسا کہ امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے ۔ پیٹ کے گرد اضافی چربی سے چھٹکارا پانے کے لیے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی ضروری ہے ۔

سب سے پہلی اور اہم تبدیلی خوراک کی تبدیلی ہے ۔ صاف ستھری سادہ غذا کو اپنا معمول بنائیں ۔ اگر آپ الٹرا پروسیسڈ غذائیں جیسا کہ چپس ، کینڈی اور برگر وغیرہ سے اجتناب نہیں کریں گے تو آپ اضافی وزن اور چربی پر کنٹرول نہیں کر سکیں گے ۔ ایسی غذائیں جگر پر چربی کے جمنے کا سبب بنتی ہیں جس کے نتیجے میں انفلامیشن ، وزن میں اضافہ اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔

اس کے بجائے ایسی غذائیں جن میں صحت مند فائبرز پائے جاتے ہوں ، جیسا کہ اوٹمیل ، ایواکاڈو ، شکرقندی اور کھٹے پھل اضافی چربی سے نجات دلانے کا سبب بنتے ہیں ۔ انسان کے جسم میں اضافی چربی جمع ہونے لگے اور وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے تو اسی کیفیت کو موٹاپا کہتے ہیں انسان کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو لیکن اگر موٹاپا ہوجائے تو اس کی شخصیت ہی تبدیل ہوجاتی ہے ۔

دنیا بھر میں سنگین بیماریوں میں سے ایک بیماری موٹاپا بھی ہے ۔ جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے آج ہم آپ کو ایسی زبردست چائے بنانا سیکھائیں گے جو آپ کے موٹاپے کو کم کرے گی اور پیٹ کو تیزی سے اندر کرے گی ۔ آپ اس کو لازمی استعمال کریں ۔آپ نے ایک بات کا خیال رکھنا ہے اس کے ساتھ بد پرہیز ی نہیں کرنی بازاری کھانوں ، تلی ہوئی چیزوں اور میٹھی اشیاء سے پرہیز کرنی ہے ۔ آپ کے جسم میں تین ہی دنوں میں کیسی تبدیلی محسوس ہوتی ہے ۔

سب سے پہلے آپ نے پانی لینا ہے دوکپ پانی کو کسی بھی پین میں ڈال دیں یا آپ اگر یہ چائے زیادہ بنانا چاہتے ہیں یعنی ایک سے زیادہ خوراک کیلئے بنانا چاہتے ہیں تو آپ پانی کی مقدار بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ریمڈی ایک فرد کے حساب سے بنائیں گے ۔ پھر آپ نے اس میں تیز پتہ ڈالنا ہے جو کہ پلاؤ وغیرہ میں استعمال ہوتا جو کہ باآسانی کسی بھی دکان سے مل جاتا ہے ۔

اکثر تو یہ گھروں میں پہلے ہی موجود ہوتا ہے یہ وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ یہ شوگر لیول بھی برابر رکھتا ہے آ پ نے اس کے دو پتے لینے ہیں ان کو پانی میں ڈال دیں پھر آپ نے دارچینی لے لینی ہے یہ بھی آپ کے گھر میں موجود ہوگی ۔ آپ نے ایک بڑی ڈنڈی اس کی ڈالنی ہے ۔ دس منٹ تک پانی کو درمیانی آنچ پر جوش دینا ہے

پھر آنچ بند کردیں اس پر ڈھکن پانچ منٹ کیلئے چھوڑ دیں ۔ پھر پانچ منٹ بعد اسے چھان کر کسی گلاس میں نکال لیں۔ اسے آپ نے خالی پیٹ دوبار پینا ہے ایک بار صبح نہار منہ پی لیں اور پھر تھوڑی دیر بعد ناشتہ کرلیں۔ ایک بار شام کے وقت خالی پیٹ استعمال کریں اس سے آپ کا وزن کم ہوگا ہی ساتھ میں باہر نکلا پیٹ اندر ہوجائیگا ۔ آپ اسے ضرور استعمال کریں۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *