Home / آرٹیکلز / حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آخرت سعادت مند لوگوں کا حصہ اور دنیا بدبختوں کی خواہش ہے۔ ح رام مال جمع کرنا بدبختی کی دلیل ہے۔ خاموشی انسان کو باوقار بناتی ہے۔ جبکہ بے ہودہ گوئی سے ملامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ظالم لوگوں پر ظلم ڈھاتا ہے۔ اور براشخص ہمیشہ بےہودہ کام کرتا ہے۔ جس سے محبت کی جائے اس سے مقابلہ نہیں کیا جاتا کسی کو پالینا محبت نہیں بلکہ کسی کےدل میں جگہ بنا لینا محبت ہے۔ خود سے خوش ہونا کم عقلی اور بے وقوفی کی علامت ہے۔ عقل بڑی دولت ہے۔ اور بےوقوفی بڑی بیماری ہے۔ عمدہ پاکی اورتھوڑے پر قناعت کرنا، ایمان کا ستون ہے۔

تمام لوگوں میں پاک وہ شخص ہے جس کا اسلام سب سے اچھا ہے۔ پرہیز گاری سے عزت اور بدکاری سے ذلت حاصل ہوتی ہے۔ پرہیز گاری عمدہ عمل اورجھوٹ بڑا عیب ہے۔ جو آدمی کو رسوال کردیتا ہے۔ ملامت کرنا ت وبہ کی ایک قسم ہے۔ مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔ بہترین زھد، زُھد کا مخفی کا رکھنا ہے۔ جب تم دنیا کو پیٹھ دکھا رہے ہو اور موت تمہاری طرف رخ کیے ہوئے بڑھ رہی ہے۔ تو پھر ملاقات میں دیر کیسی۔ سخاوت کر و لیکن فضول خرچی نہ کرو اور جز رسی کرو، مگر بخل نہیں۔ جو شخص لوگوں کے بارے میں جھٹ سے ایسی باتیں کہہ دیتا ہے۔

جوانہیں ناگوار گزریں۔ تو پھر وہ اس کے لیے ایسی باتیں کہتے ہیں جنہیں وہ جانتے نہیں۔ جس نے طول امیدیں باندھی اس نے اپنے اعمال بگاڑ دیے۔ نیک کام کرنے والا خود اس کام سے بہتر اور برائی کا مرتکب ہونےوالا خود اس برائی سے بدتر ہے۔ کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے اور دور اندیشی فکر و تدبر کو کام میں لانے سے ، اور تدبر بھیدوں کو چھپا کر رکھنے سے۔ بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینے کے حملے سے ڈرتے رہو۔ لوگوں کے دل صحرائی جانور ہیں، جو ان کو سیدھا ئے گا اس کی طرف جھکیں گے۔ جب تک تمہارے نصیب یاد رہیں تمہارے عیب ڈھکے ہوئے ہیں۔ سخاوت وہ ہے جو بن مانگے ہو، اور مانگے سے دینا یا شرم ہے یا بدگوئی سے بچنا۔ مال نفسانی خواہشوں کا سرچشمہ ہے۔ عورت سراپا برائی ہے اور سب سے بڑی برائی اس میں یہ ہے کہ اس کے بغیر چارہ نہیں ۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *