Home / آرٹیکلز / اگر تم کبھی زندگی میں ہارنا نہیں چاہتے تو بس۔۔؟؟

اگر تم کبھی زندگی میں ہارنا نہیں چاہتے تو بس۔۔؟؟

انسان تو ہرجگہ پیدا ہوتے ہیں۔ مگر انسانیت کہیں کہیں جنم لیتی ہے۔ جو لوگ اپنی سوچ نہیں بدل سکتے وہ کچھ نہیں بدل سکتے۔ سب سے بری اور بڑی بیماری ، یہ سوچنا کہ لوگ کیا کہیں گے ، لوگ کیا سوچیں گے۔۔؟؟ سب کچھ جس کی تم تمنا ء کرسکتے ہو تمہارے اندر ہے۔ بس اپنے اندر جھانکو تمہیں سب کچھ مل جائےگا۔ ہمیں جس سبق کو پڑھنے کی ضرورت سب سے زیادہ ہے وہ انسانیت کا ہے۔ ہر ایک سے سیکھو لیکن کسی ایک کے بھی پیچھے نہ چلو۔ اگر تم ہارنے سے نہیں ڈرتے تو تمہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ زندگی کا مکمل حصول مسرت نہیں بلکہ تکمیل انسانیت ہے۔ انسانیت ایک بہت بڑا خزانہ ہے اسے لباس میں نہیں بلکہ انسان میں تلاش کرو۔ غ صہ کوئی بری چیز نہیں ہے۔ اگر اس کی سمت سیدھے راستے کی طرف کردی جائے۔ کتنے تعجب کی بات ہے

جب کہیں وفاداری کا ذکر ہوتا ہے۔ تو ہم انسان کتوں کی مثال دیتے ہیں۔ کامیابی تجربات سے ملتی ہے۔ اور تجربات ناکام تجربات سے ملتے ہیں۔ خود کو برا کہنے کی ہمت نہیں اس لیے لو گ کہتے ہیں کہ دنیا خراب ہے۔ تمہیں طاقتور بننا پڑے گا اس لیے نہیں کہ تم دوسروں کو شکست دے سکو بلکہ اس لیے کہ کوئی تمہیں شکست نہ دے سکے۔ انسان کے غرور کی اوقات بس اتنی سی ہے۔ کہ نہ پہلی بار خود نہا سکتا ہے۔ اور نہ آخری بار۔ ہمیشہ یا در کھیں کہ آپ اپنی مشکلات سے ہزار گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ جب کبھی آپ تنہائی محسوس کریں تو اس دنیا کے سب سے بہترین انسان کےساتھ لطف اندوزی کریں، اور وہ انسان آپ بذات خود ہیں۔ علم کا مطلب ڈگریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ سوچنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ بغیر سوچے سمجھے عمل اور بغیر عمل کئے سوچنا سوفیصد ناکامی دیتا ہے۔ عمر کا تعلق سالوں سے نہیں ہوتا بعض اوقات انسان عین جوانی میں صدیوں پرانا ہوجاتا ہے۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *