Home / آرٹیکلز / آنکھوں سے مسلسل پانی بہنے کا علاج

آنکھوں سے مسلسل پانی بہنے کا علاج

اگرچہ آنکھوں میں پانی بہنے کی ایک اہم وجہ آنکھ کے کسی حصہ کی سوزش ہوتی ہے لیکن اگر مسلسل یا اکثر پانی بہتا ہو یہ کیفیت زیادہ تر اُس وقت ہوتی ہے جب آنکھ کو باہر سے صاف کرنے والا پانی جیسا محلول اپنا کام کرنے کے بعد ناک میں جانے میں ناکام ہو جاتا ہے اور چہرے پر بہنا شرع ہو جاتا ہے۔ کیوں ناکام ہوتا ہے اس لئے کہ اُس کی نکا سی کے راستوں میں رُکاوٹ آ چُکی ہوتی ہے۔اس کے لیے ایک ایسا خاص نسخہ ہے۔ جس کو بنانے کےلیے ہلدی خام پچیس گرام ، سفید پیاز کا پانی پچیس گرام، شہد خالص بیس گرام ، جست پھول دس گرام ، پھٹکڑی سفید بریا ں چھ گرام، عرق گلاب ایک بوتل، لیموں کا پانی دو سوگرام اور افیون دو گرام چاہیں ہوں گے ۔

اس کوبنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہلدی خام لے کر کسی چینی کے برتن میں ڈال کر اوپر لیموں کاپانی ڈال دیں۔ اور ڈھکن دے کر کسی محفوظ جگہ پر اکیس دن رکھیں۔ اکیس دن کے بعد ہلدی نکال کر باریک پیس لیں۔ اور اتنا کھولیں۔ کہ نمی نہ رہے ۔ پھر عرق گلاب کی بوتل میں ہلدی ڈال کر باقی دوائیں ڈال دیں۔ اور دس دن تک دھوپ میں رکھیں۔ اور دس دن کے بعد فلٹر کرلیں۔ اور ڈراپروں میں ڈال کر بھر لیں۔ بس تیار ہے۔ اس کی مقدار خوراک ہے کہ دو دو قطرے صبح اور شام آنکھوں میں ڈالا کریں۔ اس کے فائدے یہ ہیں۔ کہ آنکھ کی خارش درد سرخی چشم نظر کی کمزوری موتیا وغیرہ آنکھوں کی جملہ امراض کے لیے تحفہ ہے۔ آپ کو جو بھی نسخہ بتایا جارہا ہے۔ اس میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ یہ تمام نسخے آزمودہ اور مجرب ہیں۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *