ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ قرآن وحدیث میں شہد کی افادیت کے بارے میں کیا فوائد ہیں۔ ماہرین طب نے اپنی تحقیقات اور تجربات کی روشنی میں شہد کے فوائد بتائے ہیں ۔ان میں چند فوائد آپ کی سماعتوں کی نظر کیے دیتے ہیں ۔ شہد ایک زبردست انٹی ایکسیڈنٹ ہے ۔اس کو کھانا معمول بنا لیں جسم سے بیشتر زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دے سکتا ہے ۔ اس کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔جراثیم کش ہونے کیوجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد کو کھانا ایسے امراض سے تحفظ دیتا ہے ۔
جونظام انہضام سے جڑے ہوتے ہیں۔ جسم کے اندر چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے ۔ یہ آپﷺ کا معمول بھی تھا۔ اس کی تفصیل بتائیں گے ۔ایک اور مسئلہ خاص طور پر خواتین پریشان رہتی ہیں وہ ہے وزن کا بڑھنا ۔چینی سے بنے میٹھے پکوان کو غذا سے نکال دیں بلکہ شہد کو شامل کردیں۔اس کیوجہ سے یہ شہد میں موجود مٹھاس چینی سے مختلف ہوتی ہے جو میٹا بولیزم کو بہتر بناتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی کیلئے بہت ضروری ہے ۔شہد میں موجود انٹی آکسیڈنٹ شریانوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب روکنے کا یادداشت خراب ہونے اور سردرد کا باعث بنتا ہے ۔ تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کیساتھ دو سے تن چمچ شہد کا استعمال اس سے بچانے بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے ۔ ان تمام مسائل کے چھٹکارے کیلئے کیا کچھ نہیں کرتے ان مسائل کا حل اللہ تعالیٰ نے شہد میں رکھا ہوا ہے ۔
قرآن نے شہد کو بیماریوں کیلئے شفاء قرار دیا ہے ۔ سنن ابن ماجہ کی ایک روایت کے مطابق حضرت عبداللہ ؓ رسول اللہ ﷺ کا فرمان نقل کرتے ہیں دو باعث شفاء چیزوں کو لازم پکڑ لو۔ شہد اور قرآن اللہ تعالیٰ نے ان دونوں چیزوں میں شفاء رکھی ہے ۔ بخاری شریف کی ایک روایت میں اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ حضرت محمدﷺ کو میٹھی چیز اور شہد مرغوب تھا ۔رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ہر مہینے تین دن تک صبح میں شہد چاٹے تو اسکو کوئی بڑی مصیبت نہیں پہنچی گی یعنی وہ شخص ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہے گا وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا ہوجائے تو نجات پالے گا۔ایک اور حدیث ملاحظہ فرمائیں ۔ایک روایت کے مطابق حضرت ابوسعید ؓ فرماتے ہیں
ایک آدمی سرکار دو عالم حضرت محمدﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور کہا کہ میرا بھائی پیٹ کے مرض میں مبتلا ہوگیا ہے آپﷺ نے فرمایا اس کو شہد پلاؤ وہ دوسری بار آیا تو آپﷺ نے اسے شہد پلانے کی تاکید کی ۔اسی طرح تیسری مرتبہ اور چوتھی مرتبہ بھی آکر شکایت کی توآپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے بھائی کا پیٹ تو جھوٹا ہوسکتا ہے لیکن اللہ کا کلام تو سچا ہی ہے اس کو پھر شہد پلاؤ ۔اس نے پھر جا کر شہد پلایا تو اس کو شفاء ہوگئی ۔ اپنی زندگی کو قرآن وسنت میں ڈھالیں اور اپنے مسائل کا حل بھی انہی میں ڈھونڈیں آپ کو ہر مسائل کا حل قرآن وحدیث میں ملے گا۔