خوراک کا مردانہ طاقت سے بہت گہر ا تعلق ہے جو خوراک روز مرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں وہیں معدے میں ہضم ہو کر خون پیدا کرتی ہے پھرخون سے مادہ تولید تیا ر ہوتا ہے۔ جو زندگی کا جوہر خاص اورلذت کا سرچشمہ ہے لہٰذا ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔ کہ جن سے مردانہ طاقت ہمیشہ قائم رہے ۔ یہاں پر آپ دوستوں کے طب نبوی اور احادیث کی روشنی میں بتاتے ہیں جن سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ سب پہلے کھجور کی بات کرتے ہیں ۔ کھجور کھانے سے قوت ِ باہ میں اضافہ ہوتاہے ۔ جو بچہ پیدا ہو اس کے لیے تازہ کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے۔ اگر تازہ کھجور نہ ملے سکے تو خشک ہی سہی ۔
اگر کھجو ر سے بہتر اور کوئی چیز ہوتی تو اللہ تعالیٰ حضرت مریم ؑکو ولادت حضرت عیسی ٰ ؑ کے وقت وہی چیز کھلاتا۔ کھجور مزاج میں گرمی اور قوت پیدا کرتی ہے۔ اس کے بعد بات کرتے ہیں دودھ کی ۔ حضرت ابن عباس ؑ سے نقل کیا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے نزدیک دودھ بہت زیادہ عزیز تھا یہ قوت ِ باہ میں اضافہ کر تا ہے۔ معدے میں جلد ہضم ہوجاتا ہے بدن کی خشکی کو دور کرتا ہے۔ چہرے کا رنگ سرخ کرتا ہے اور دماغ کو قوی کرتا ہے۔ اسکے بعد شہد کی بات کرتے ہیں۔ حضرت عائشہ ؑ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا ۔ رسول اکر مﷺ کو شہد اس لیے محبو ب تھا کہ اللہ تعالی ٰ نے فرمایا کہ اس میں شفاء ہے۔ معدے کو صاف کرتاہے۔ معدے کو اعتدال پر لاتا ہے۔ دماغ کو قوت دیتا ہے۔
مثانے کے لیے مفید ہے۔ مثانے اور گردے کی پتھری کو خارج کر تا ہے۔ مکھن اورشہد کو ملاکر کھایا جائے تو جوڑوں کے لیے ٹھیک ہے۔ اس کے بعد فلفل دراز کی بات کہتے ہیں۔ جس کو چھوٹی پیپل بھی کہتے ہیں اس مقوی معدہ اور مقوی دماغ اور محرر باہ ہے۔ ددوھ میں جو ش دے کر پینا بے حد مفید ہے ۔ اب بات کرتے ہیں زعفران کی ۔ زعفران زبردست مقوی باہ ، دل ودماغ اور بصارت کے لیے مفید ہے۔اب بات ہریسہ کی بات کرتے ہیں۔ ہریسہ جسم میں زبردست قوت پیدا کرتا ہے۔ یہ مقوی باہ ہے۔ ہریسہ میں کٹے ہوئے گیہوں ، گوشت، گھی اور مصالحہ ڈال کر پکا جاتا ہے۔ بعض مقامات پر ہریسہ میں چالیس مردوں کے برابر قوت ہے ۔
اب بات پشت کے گوشت کی کرتے ہیں۔ حضور اکرمﷺ نے فرما یا کہ پشت کا گوشت تمام گوشت سے بہتر ہے علماء نے لکھا کہ حکمت کی روح سے اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے بعد خوشبو کی باری ہے ۔ خوشبو روح انسانی سے خصوصی تعلق ہے اس کا اثر دل و دماغ پر فوراً بجلی کی مانند ہوتاہے۔ خوشبو اور باہ میں گہر ا تعلق ہے۔ اب بات کرتے ہیں جو چارچیزیں جو قوت با ہ کو بڑھاتے ہیں۔ چڑیا کا کھانا، ترفل کا کھانا، مغز پستہ کھانا اور انڈے ہے۔ جو قوت باہ کو بڑھانے میں اہمیت رکھتے ہیں۔ اب بات کر تے ہیں بالوں کو دور کرنا۔ حکیم کہتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ کا ارشا د ہے کہ بدن سے بالوں کا جلدی کو دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔