آنکھیں نہ صرف دنیا کو دیکھنے کیلئے آئینے کا کا م سرانجام دیتی ہیں بلکہ یہ انسانی جسم کا انتہائی نفیس عضو بھی ہیں موسمیاتی تبدیلی یا آلودگی کے باعث اگر کوئی انسانی عضو تیزی سے متاثر ہوتا ہے وہ آنکھیں ہی ہیں آنکھیں نہ صرف مٹی آلودگی ہوا میں نمی گرمی اور سردی کی لہر میں متاثر ہوتی ہے ۔ بلکہ کبھی کبھار آنکھیں موسمی تبدیلی کے بغیر بھی خراب ہوجاتی ہے
آنکھیں جب خراب ہوتی ہیں تو وہ سرخ ہوجاتی ہیں جبکہ ان میں سوزش کیساتھ ساتھ سوجن بھی آجاتی ہے ۔جسکا زیادہ تر لوگ گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے علاج کرتے ہیں گھریلوں ٹوٹکوں کے ذریعے آنکھیں ٹھیک بھی ہوجاتی ہیں کبھی کبھار زیادہ خراب بھی ہوجاتی ہیں۔ اس لیے امراض چشم کے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر سرخ رنگ ہونے والی آنکھیں ایک دن کے اندر اندر گھریلوں ٹوٹکوں ذریعے ٹھیک نہ ہوں تو معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے ۔آنکھیں سرخ کیوں ہوتی ہیں ان کا جلد اور پہلا علاج کیا ہے ماہرین امراض چشم کے مطابق کم سے کم آٹھ وجوہات کیوجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں ۔
ان کے مطابق آنکھوں کا اچانک سرخ ہوجانا ان میں سوزش اور سوجن کا آجانا بظاہر کوئی بڑی بیماری نہیں کیونکہ آنکھیں زیادہ تر موسمیاتی خرابی کیوجہ سے ہی خراب ہوتی ہے ۔ ماہرین امراض چشم کے مطابق اگر آنکھیں موسمیاتی ماحولیاتی تبدیلی کیوجہ سے خراب ہوجائیں تو کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ایسے وقت میں آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے اور میڈیکل سٹور پر دستیاب ٹھنڈے آئی ڈراپس کا استعمال کرنا چاہیے ۔ ایک ہفتے کے اندر اندر فائدہ نہ پہنچے تو دوسرے دن معالج کے پاس جانا چاہیے ۔
الرجی کی شکار لوگوں کی آنکھیں اور چہرہ سر خ ہوجاتا ہے مگر زیادہ تر انکی آنکھیں خراب ہوجاتی ایسے افراد کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے اور الرجی دینے والی چیزوں سے دور رہنا چاہیے ۔ گلوکوما جیسے سبز موتیا بھی کہا جاتا ہے اس کے دوران آنکھیں نا صرف سرخ ہوجاتی ہیں ان میں درد بھی ہوتا ہے گلوکوما دراصل آنکھوں کی بیماری ہے جس کیلئے امراض چشم فوری رابطہ کرنا چاہیے اس بیماری کی علامات میں آنکھوں کا سرخ رہنا ،ان میں درد رہنا آنکھوں سے پانی کا بہنا اور درد بھی شامل ہے یہ تھیں چند وجوہات جن کیوجہ سے آپ کی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ اس کیلئے آپ بتایا کہ فرسٹ ایڈکے طور پر ٹھنڈے پانی یا ڈروپس کا استعمال مؤثر ثابت ہوتا ہے۔