Home / آرٹیکلز / حضرت علی نے فرمایاجب بھی ایسے حالات پیدا ہوجائیں تو یہ 2نفل پڑھ لیں

حضرت علی نے فرمایاجب بھی ایسے حالات پیدا ہوجائیں تو یہ 2نفل پڑھ لیں

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ فرماتے ہیں جب کوئی شخص گناہ کرتا ہے پھر خدا کے سامنے حاضر ہوکر کہتا ہے کہ اے پروردگار مجھ سے گناہ ہوگیا ہے معاف فرمادیں ۔رب فرماتا ہے کہ میرے بندے سے گناہ ہوگیا لیکن اس کا ایمان ہے کہ میرا رب گناہ پر پکڑ بھی کرتا ہے ۔ میں نے اپنے بندے کا گناہ معاف فرما دیا ۔

اسے پھر گناہ ہوتا پھر معاف کرتا ہے پھر تیسری مرتبہ اس سے گناہ ہوتا پھر توبہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ پھر بخش دیتا ہے چوتھی مرتبہ پھر گناہ کربیٹھتا پھر توبہ کرتا ہے پھر اللہ تعالیٰ معاف فرما کرکہتا ہے اے میرا بندہ تو جو چاہے کر میں تجھے معاف فرماؤں گا انشاء اللہ جو آج کل کے حالات ہیں یہ ہمارے گناہوں کیوجہ سے ہیں اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کی ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دیں کہ ہم اللہ سے توبہ اور استغفار کریں ۔ امیر المؤمنین حضرت ابو بکر صدیق ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا جو شخص کوئی گناہ کرے پھر وضو کرے دو رکعت نفل ادا کرے تو اپنے گناہ کی معافی چاہے تو اللہ تعالیٰ اسے معا ف فرما دیتے ہیں۔

حضرت علی ؓ روایت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی وسیع مغفرت اور اس کی بے انتہاء مہربانی کی خبر آپ کے چاروں برحق خلفاء کی معرفت سے ہمیں پہنچی ہے ۔ حضوراکرمﷺ فرماتےہیں لاالہ الااللہ کثرت سے پڑھا کرواور استغفار پر مداومت کیا کرو ۔ ابلیس گناہوں سے لوگوں کو ہلاک کرنا چاہتا ہے ۔ اس کی اپنی ہلاکت استغفار میں ہے ۔ نبی کریمﷺ فرماتے ہیں ابلیس نے کہا اے رب مجھے تیری عزت کی قسم میں بنی آدم کو اس کے آخری دم تک بہکاتا رہوں گا اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے بھی میرے جلال اور عزت کی قسم جب تک وہ مجھ سے بخشش مانگتے رہیں میں بھی ان کو بخشتا رہوں گا۔طریقہ کار جونبی کریمﷺ سے حضرت علی ؓ روایت کرتے ہیں

اگر کسی جانے انجانے گناہ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ اچھی طرح سے وضو کرکے دو رکعت نفل نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے کیے کی معافی مانگی اور آئندہ سے اس کیلئے سچے دل سے معافی مانگے ۔اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دے گا جوکوئی شخص کسی قسم کا گناہ کرے پھر اُٹھ کر وضو کرے اور نماز پڑھے اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے گناہ معاف کردیتا ہے پھر نبی کریم ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ کے نیک صالح بندے وہ ہیں جب کوئی وہ گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں اور توبہ واستغفار کرتے ہیں ۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *