عورتوں میں انڈوں کے نہ بننے کے بارے میں ہے ویسے تو حمل نہ ٹھہرنے کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔ لیکن آج انڈوں کے نہ بننے اور کمزور ہوجانے پر بات کریں گے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی عورتوں کے لیے پرہیز اور ان کا علاج بھی آپ کو بتائیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو بتایا جائے گا۔ کہ کن عورتوں میں انڈوں کا اخراج کن دنوں میں ہوتاہے۔ عورتوں کا ماہانہ ایام ختم ہونے کے بعد سے لے کر اگلی بار ایام شروع ہونے تک مہینے میں ایک بار بیضہ دانی سے انڈوں کا اخراج ہوتاہے۔ خاتون کی بیضہ کی عمر چار سے بارہ گھنٹوں تک ہوتی ہے۔ جبکہ مرد کے جراثیم خاتون کے اندر تین سے پانچ دن تک زندہ رہتے ہیں۔ عورتوں میں ایک مسئلہ تو یہ ہوتاہے کہ ان میں انڈے بنتے نہیں ہیں۔یا کمزور ہوتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ انڈے بھی بنتے ہیں۔ اور صحت مند بھی ہوتے ہیں
اور دونوں میاں بیوی صحت مند اور تندرست ہوتے ہیں۔ تو اس کے باوجود حمل نہیں ٹھہرتا۔ تو یہ شیڈول دونوں قسم کے لوگوں کےلیے مفید ثابت ہوگا۔ یہ جو شیڈول میں آپ کو بتار ہے ہیں۔ اس شیڈول کے مطابق اگر مرد اور عورت آپس میں ملتے ہیں۔ تو ان کے حمل ٹھہرنے کی چانسز اور زیادہ ہوجاتے ہیں۔ ایسی خواتین جن کو ماہواری چھبیس کے بعد ہوتی ہے۔ ایسی خواتین ماہواری کے گیارہویں دن سے لے کر چودھویں دن تک بیضہ دانی سے انڈ ے کا اخراج ہوتاہے۔ ایسی عورتیں جن کے ستائیسویں دن ماہواری ہوتی ہے ان کے بارہویں سے پندرہویں دن تک بیضہ دانی سے انڈوں کا اخراج ہوتاہے۔ اسی ترتیب سے مکمل ہوتاہے۔ یہ جو شیڈول جو آپ کو بتا یا ہے یہ بہت اہم شیڈول ہے۔ اگر اس شیڈول کے مطابق آپ حمل کرتے ہیں۔ تو انشاءاللہ سو فیصد کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔ آپ کو ایک گھریلو نسخہ بتادیتے ہیں۔
کہ جن خواتین کے انڈے نہیں بنتے یا جن کے انڈے کمزور ہوتے ہیں یہ نسخہ ان کے لیے بہت ہی آسان اور گھریلواور اثردار ہے۔ آپ نے دو تین چیزیں لینی ہیں۔ آپ نے انڈے لینے ہیں ۔ اور کوشش کریں کہ دیسی انڈے مل جائیں۔ اس کے بعد آپ نے ان انڈوں کو بوائل کر لیں۔ اور بعد میں انڈوں کاجو خول ہوتاہے ان خول کو پیس لیناہے۔ اور پیس کا اس کا پاؤڈر بنا لینا ہے ۔جتنی مقدار میں آپ انڈوں کے خول کا پاؤڈر بنائیں گے۔ اتنی ہی مقدار میں آپ نے اصل خالص شہد لے لینا ہے۔ اب ان کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اور صبح اور دوپہر اور شام آدھا آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ اس کے استعمال سے عورتوں کا رحم بھی مضبو ط ہوگا اور نئے انڈے بنیں گے۔ اور صحت مند انڈے بنیں گے۔ انڈوں کا یہ نسخہ ان عورتوں کے لیے بھی مفید ہے جن عورتوں کے چہرے پر چھائیاں بن جاتی ہیں۔ یاجن عورتوں کا لیکوریاکامسئلہ ہے۔ ایسی عورتوں کو چکنائی اور زیادہ مصالحہ دار چیزوں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے ۔