Home / آرٹیکلز / بیوی کو معاف کرنے پر بندے کی بخشش

بیوی کو معاف کرنے پر بندے کی بخشش

حضرت اقدس تھانوی رحمةالله نے آج کے حالات کے بالکل مطابق ایک واقعہ نقل فرمایا ہے ۔ایک آدمی کی بیوی سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ،اگر یہ آدمی چاہتا تو اس کو طلاق دے دیتا۔ لیکن اس نے اس کو اللہ کی ایک بندی سمجھ کر معاف کردیا ۔کچھ عرصہ میں ہی اس آدمی کا انتقال ہوگیا ۔

کسی نے اسے خواب میں دیکھا تو اس سے پوچھا سناؤ!آگے کیا بنا ؟

کہنے لگا کہ بس اللہ تعالیٰ نےمجھ پر مہربانی فرمادی اور میری بخشش فرمادی ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تونے بیوی کی غلطی پر اسے طلاق نہیں دی میری بندی سمجھ کر معاف کردیا،میں تجھے اپنا بندہ سمجھ کر معاف کردیتاہوں ۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *