خاتون اپنے شوہر کیساتھ ہسپتال گئی ڈاکٹر نے خاتون کو اپنے کمرے میں آنے کا کہا خاتون ڈاکٹر کے کمرے میں اکیلی گئ اور جا کر ڈاکٹر سے بولی ۔ ڈاکٹر صاحب کیا میں اپنے شوہر کو بھی اندر بلا سکتی ہوں ؟ ڈاکٹر : پریشانی کی کوئی بات نہیں گھبرائیے مت میں ایک شادی شدہ انسان ہوں بال بچوں والا ہوں عورتوں کا احترام کرنا جانتا ہوں آپ مجھے اپنا بھائی سمجھ سکتی ہیں میری نظر میں آپ بڑی بہن ہیں مکمل اطمینان رکھیے پیشے کے ہاتھوں مجبور ہوں وگرنہ کسی کو آنکھ اٹھا کر
بھی نہیں دیکھتا ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ شریف النفس بھی ہوں ایمانداری دوسرا نام ہے وفاداری میرے خون میں شامل ہے ڈاکٹر صاحب بوکھلاہٹ میں نان اسٹاپ بولے چلے چلے جا رہے تھے خاتون: گھبراتے ہوئے نہیں نہیں ایسی بات نہیں ہے دراصل باہر ریسپشن پر لڑکی بیٹھی ہوئی ہے میرے میاں بھی باہر ہیں وہ نا تو آپکی طرح اسپیشلسٹ ہیں نا ہی شریف النفس اور نا ہی ایمانداری اور وفاداری انکا دوسرا نام ہے اس لئے انہیں اندر بلانا چاہتی ہوں