Home / اسلامک / جس نے اپنی پریشانیوں کو لوگوں پر ظاہر کردیا ۔۔ گویا وہ اپنی ذلت سےپر راضی ہوگیا

جس نے اپنی پریشانیوں کو لوگوں پر ظاہر کردیا ۔۔ گویا وہ اپنی ذلت سےپر راضی ہوگیا

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اقوال: انسان کا سب بڑا دشمن اس کاپیٹ ہے ۔ کسی چیز کے سیکھنے میں شرم محسو س نہ کرو۔ اللہ سے ڈر تاکہ دوسروں کا خوف نہ رہے۔ پرہیز گاری سے بڑھ کر کوئی عزت نہیں ۔ تم بڑوں کی عزت کروچھوٹے تمہاری عزت کریں گے۔ سچائی میں اگرچہ خوف بھی ہے تو نجات بھی ہے۔ غصہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے جوپی گیا اس نے آگ بجھائی اورجو ضبط نہ کرسکا وہ پہلے خود اس میں جلتاہے۔ سب سے بڑی خیانت قوم سے غداری ہے۔ اگر کوئی تم سے بھلائی کا امید رکھے تو اسے مایوس مت کرنا کیونکہ لوگو کی ضرورت کا تم سے وابستہ ہونا تم پر اللہ کا خاص کرم ہے۔

ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کر و کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں پتھروں سے ٹھوکر کھاتاہے۔ اپنی سوچ کو قطروں سے بھی زیادہ شفاف رکھو ، کیونکہ جس طرح قطروں سے دریا بنتا ہے اس طرح سوچوں سے ایمان بنتا ہے۔ ہمیشہ اخلاق سے بات کرو کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اس کی زبان کی وجہ سے آتی ہے۔ بری عادت ایک زور آور دشمن ہے اور خواہش پرستی ہلاک کردینے والا ساتھی۔ معافی نہایت اچھا انسان ہے

اور احسان انسان کو غلام بنالیتاہے۔ رزق کے پیچھے اپنا ایمان مت خراب کرو کیونکہ رزق انسان کو اسے تلاش کرتا ہے جیسے مرنے والے کو موت۔ زندگی میں خود کو کسی کاعادی مت بنانا کیونکہ انسان بہت خود غرض ہے جب آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کی برائی بھول جاتا ہے ۔ اورجب آپ سے نفرت کرتا ہے تو آپ کی اچھائی بھول جاتا ہے۔ لفظ انسان کے غلام ہوتے ہیں مگر صرف بولنے سے پہلے تک بولنے کے بعد انسان اپنے الفاظ کا غلام بن جاتاہے۔ جس نے اپنی پریشانیوں کو لوگوں پرظاہر کردیا وہ اپنی ذلت پر راضی ہوگیا۔ کسی بے گن اہ پر بہتان لگانا یہ آسمانوں سے بھی زیادہ بھاری گن ا ہ ہے۔

دوستی کرنا اتنا آسان ہے جسے مٹھی سے مٹھی لکھنا اور دوستی نبھانا اتنا مشکل ہے جسے پانی سے پانی لکھنا۔ اپنا سر اونچ رکھو کہ تم کسی سے نہیں ڈرتے لیکن اپنی نگ اہیں نیچی تاکہ پتا چلے کہ تم باعزت گھرانے سے تعلق رکھتے ہو۔ جس شخص کے دشمن نہ ہو اور صرف دوست ہو اس جیسا منافق کوئی نہیں کیونکہ دشمن اس کے ہوتے ہیں جوحق کی بات کرتا ہے۔ کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ جانو کیونکہ تمہیں دینے والا اور اسے دینے والا ایک ہی اللہ ہے

وہ اسے عطا بھی کرسکتا ہے اور آپ سے لے بھی سکتا ہے۔ مال کی حفاظت کرنی پڑتی ہے اور علم تیری حفاظت کرتا ہے۔ جہاں آپ کی عزت نہ ہو وہاں مت جاؤ ، چاہے وہاں کھانا سونے کی پلیٹ میں اور چاندی کے چمچ میں کیوں نہ دیا جائے۔ جب کوئی دوست تمہیں اپناراز بتائے تو سمجھنا کہ وہ اپنی عزت تمہیں امانت دیتا ہے اس میں کبھی بھی خیانت مت کرنا۔ جس نے تمہارے ساتھ برائی کی ہو اس کے ساتھ احسان کرکے اسے بدلہ دے دو کیونکہ احسان بد زبانوں کی زبان بند کردیتاہے۔

About admin

Check Also

جس گھر میں یہ سورۃ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق ہی رزق نازل ہوتا ہے

اسلام آباد نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *