کھیرا صرف کھانے میں ہی فائدہ نہیں دیتا بلکہ اس میں موجود میں وٹامن بی-1، بی-2، بی-3، بی-6، بی-5، سی، فولک ایسڈ، میگنیشئیم، آئرن، کیلشئیم، زنک، پوٹاشئیم اور فاسفورس اس کو کلینگ کے کاموں میں مددگار بناتے ہیں۔
آج وومن کارنر میں ہم آپ کو کھیرے کے وہ فائدے بتا رہے ہیں جو شاید آپ نے کبھی پہلے نہ سنے ہوں، تو جاننے کے بعد آپ بھی ان کو استعمال کرکے دیکھیں ۔
دروازوں کے درمیان لگی ہوئی ہینگ میں سے آوازیں آتی ہیں تو کھیرے کا ایک سلائس لیں اور سائیڈوں پر اس کو رگڑ دیں اور لاک کی جگہ پر بھی کھیرے کے سلائس سے 5 منٹ تک مسل دیں اس سے دروازوں اور کھڑکیوں میں سے آنے والی آوازیں بھی ختم ہوجائیں گی۔
گھر میں لگے شیشے گندے ہوگئے ہیں کسی کلینر سے صاف نہیں ہورہے ہیں تو کھیرے کا سلائس لیں اور بلکل اسی طرح شیشے پر رگڑیں اور صفائی کردیں پھر کچھ دیر کے بعد ایک سادے کپڑے سے صاف کریں لیجیئے شیشے بھی کھیرے نے چمکا دیئے ۔
جلے ہوئے برتن اور پتیلیوں سے پریشان ہیں تو بس ایک کھیرا لیں اور اس کے ایک سلائس پر بیکنگ پاؤڈر ڈال کر جلے ہوئے برتن پر رگڑ لیں لیجیئے ہوگئے صاف وہ بھی 10 منٹ میں تو ابھی آزمائیں۔
جوتوں کی پالش جلد ہی ختم ہو جاتی ہے اور دھول مٹی ان میں چپک جاتی ہے تو کھیرے کا سلائس لیں اس کو سرکے میں ڈبوئیں اور جوتوں پر رگڑ لیں یہ جوتوں کو بھی چمکا دے گا اور ان میں سے آنے والی بُو بھی ختم ہو جائے گی۔
بچے اکثر گھروں میں دیواریں خراب کر دیتے ہیں جس کا بہتر حل یہ ہے کہ کھیرا کا جوس نکا لیں اور اس میں کوئی بھی ڈٹر جنٹ پاؤڈر ڈالیں مکس کریں اور دیوار صاف کر لیں۔ واہ ۔۔ کیا ٹپ ہے۔