دنیا کا کوئی بھی انسان ایسا نہیں جو پریشانیوں سے خالی نہ ہو ہر ایک کی زندگی میں مسائل پریشانیاں اور آزمائش وقتا فوقتا آتی رہتی ہیں اور دنیا کا ہر ایک انسان چاہتا ہے کہ یہ مختصر سی زندگی پریشانیوں کے بغیر صرف کرے تو پریشانیوں سے نکلنے کا واحد حل وہ اللہ عزوجل کی یاد اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ پر چلنے میں ہے اگر کوئی شخص اللہ کا ذکر اپنے دل میں رکھتا ہے تو اس کی تمام پریشانیاں اللہ دورفرما دیتے ہیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھنا شروع کر دیں تو اس کی زندگی کی تمام پریشانیاں اس کی زندگی کے تمام مسائل دور ہونا شروع ہوجاتے ہیں درود شریف ایک ایسی عبادت ہے کہ اس کو جس بھی نیت سے پڑھا جائے اللہ عزوجل اس انسان کے تمام پریشانیاں اور تمام گ ن ا ہ معاف فرمادیتے ہیں بے شک اللہ عز وجل اورفرشتے بھی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درودو سلام بھیجتے ہیں ۔
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص تم میں سے کوئی چیز بھول جائے تو اسے چاہئے کہ مجھ پر درود پڑھا کرے یہی نہیں اگر کسی شخص کے گھر میں مسئلے مسائل جھگڑے اور ایسی خرافات جنم لے رہی ہوں جواس کے گھر کے لئے آزمائش کا سبب بنیں تو اسے چاہئے کہ ان تمام جھگڑوں اور مسائل سے نکلنے کے لئے ہر فرض نماز کے بعددرود شریف کا معمول لازمی اپنائے اور اس کے علاوہ اگر کسی شخص کی گمشدہ چیز نہ ملے تو اسے چاہئے کہ درود شریف کا ورد کثرت سے کرے کیونکہ جو شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو زندہ رکھے گا تو انشاء اللہ عزوجل اس کی یہ گمشدہ چیز اسے لازمی واپس مل جائے گی ۔ جب بھی درود شریف پڑھنا مقصود ہو تو اس عبادت کے لئے فجر کی نماز کا وقت بہترین وقت ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر فجر کی نماز کے بعد درود شریف کا ورد کثرت سے شروع کردیں گے تو آپ دیکھیں گے
کہ چند ہی دنوں میں اللہ عزوجل آپ کے تمام مسائل اور آپ کے تمام ضروریات پوری فرمادیں گے کیونکہ اللہ عزوجل نے انسان سے وعدہ کیا ہے کہ جو شخص میرے اور میرے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرے گا میں اس پر اس کا دین آسان کروں گا میں اس پر اس کی زندگی آسان کروں گا اور آخرت میں تو اس کا انعام آپ کی سوچ سے بھی بڑ ھ کر ہے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین